تشدد کا شکار کرن شہنا ز کو قانونی تحفظ دیں گے،سارہ احمد

تشدد کا شکار کرن شہنا ز کو قانونی تحفظ دیں گے،سارہ احمد

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب سارہ احمد نے تھانہ ڈیفنس بی کے علاقے میں کمسن لڑکی پر تشدد اور چوری کی ایف آئی آر کا نوٹس لے لیا۔ چیئر پرسن سارہ احمد کی ہدایت پر بیورو کی ٹیم نے گزشتہ روز تھانہ ڈیفنس بی کی تحقیقاتی ٹیم سے رابطہ کیا اور بچی پر تشدد کے جرم پر مدعی کے خلاف کراس روشن مقدمے کے اندراج کا مطالبہ کیا۔ تھانہ ڈیفنس بی پولیس نے بیورو کی ہدایت کے مطابق غیر قانونی تحویل اور بچی پر تشدد کی دفعات کے تحت ملزم عمران اشرف کے خلاف مقدمے کا اندراج کر لیا۔ اس حوالے سے چیئرپرسن سارہ احمد کا کہنا ہے کہ کمسن کرن شہناز کو قانونی تحفظ اور انصاف مہیا کیا جائے گا اور ملزم کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔سی سی پی او لاہور اور متعلقہ ایس ایچ او کا بیورو سے تعاون قابل تحسین ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -