بجٹ میں تمام شعبوں کو نظر انداز کیا گیا،اعزازالحق عباسی

بجٹ میں تمام شعبوں کو نظر انداز کیا گیا،اعزازالحق عباسی

  

لاہور(پ ر)موجودہ بجٹ میں شعبہ تعلیم کے ساتھ کی جانے والی نا انصافی،آن لائن کلاسیز اور طلبہ کو درپیش دیگر مسائل کے حل لیے متفقہ لائحہ عمل طے کرنے کے کیے MSO پاکستان آٰج سہ پہر تین بجے اسلام میں آل سٹوڈنٹس پارٹیز کانفرنس ''تعلیمی بیٹھک '' کے عنوان سے منعقد کریگی ان خیالات کا اظہار مرکزی ترجمان ایم۔ایس۔او پاکستان اعزاز الحق عباسی اور صوبائی ناظم اطلاعات بلال ربانی نے کیا انکا کہنا تھا تعلیمی بجٹ میں قوم کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ اور نا انصافی کی گئی کرونا جیسی عالمی وبا کے موقع پر ہر شعبہ ہائے زندگی کو ریلیف دیا گیا خصوصی پیکیجز کا اعلان کیا گیا مگر تعلیمی شعبے کو یکسر نظر انداز کیا گیا ایک طرف فیسوں کی صورت میں طلبہ پر بوجھ ڈا لا جا رہا ہے تو دوسری طرف آن لائن کلاسز کی صورت میں مافیا سرگرم ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -