سوئی گیس کی ای کچہریاں،عوامی شکایات کا ازالہ کیا گیا

سوئی گیس کی ای کچہریاں،عوامی شکایات کا ازالہ کیا گیا

  

لاہور(پ ر)گیس صارفین کو درپیش مسائل کے بروقت ازالے کو یقینی بنانے کے لیے پرائم منسٹر پرفارمنس ڈیلیوری یونٹ (پی ایم ڈی یو)کی ہدایات کی روشنی میں سوئی ناردرن گیس ہیڈ آفس میں اسکائپ کے ذریعے ای کچہری ہوئی جس کے دوران مینیجنگ ڈائریکٹر سوئی ناردرن گیس عامر طفیل نے براہ راست صارفین کی شکایات سْنیں اور ان کے ازالے کے لیے موقع پر ہدایات جاری کیں۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث اور صارفین کے تحفظ کے پیشِ نظر وزیراعظم نے یوٹیلیٹی اداروں کو ای کچہری کے انعقاد کی ہدایات جاری کی تھیں تاکہ صارفین کی شکایات فوری طور پر حل کی جاسکیں۔ سوئی ناردرن گیس نے فوری طور پر تمام ریجنز میں ای کچہری منعقد کیں جن میں متعلقہ ریجنل ہیڈز نے صارفین کی شکایات سنیں۔ ہیڈ آفس میں منعقدہ ای کچہری میں صارفین نے نئے کنکشن کے حصول، گیس پریشر اور بلنگ سے متعلق شکایات بیان کیں۔ مینیجنگ ڈائریکٹر عامر طفیل نے شکایات کے حل کے لیے موقع پر ہی متعلقہ ڈیپارٹمنٹس کے اعلیٰ افسران کو ہدایات جاری کیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -