منی پٹرول پمپس کے خلاف کارروائیاں،5مشینیں ضبط
لاہور(پ ر)ضلعی انتظامیہ لاہور منی پٹرول پمپس کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھے ہوئے ہے۔اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے لیاقت آباد کوٹ لکھپت میں 05 مشینوں کو ضبط کر لیا گی۔علاوہ ازیں ضلعی انتظامیہ نے گزشتہ روز کی رپورٹ جاری کر دی ہیں۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ 152 پٹرول پمپس کو چیک کیا گیا اور138 فلنگ اسٹیشنز پر پٹرول دستیاب تھا۔اسی طرح 112 فلنگ اسٹیشنز پر ڈیزل دستیاب تھا۔
انہوں نے کہا کہ 05 اسٹیشنز کو وارننگ جاری کی گئی