انسداد کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 1685گاڑیاں اور دکانیں بند: منافع خوروں کے خلاف بھی آپریشن

انسداد کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 1685گاڑیاں اور دکانیں بند: منافع ...

  

  

لاہور(سٹی رپورٹر)ضلعی انتظامیہ لاہور نے دکانداروں اور ٹرانسپورٹرز کی ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے کے حوالے سے گزشتہ روز کی کی رپورٹ جاری کر دی ہیں۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ 1685 دکانوں اور پبلک ٹرانسپورٹ کو چیک کیا گیا اور 67 دکانوں پر خلاف ورزی پائی گئی۔انہوں نے کہا کہ خلاف ورزی پر ان دکانوں کو سیل کیا گیا اور 76 گاڑیوں کے چالان کئے گئے جبکہ خلاف ورزی پر 67 گاڑیوں کو بند کیا گیا اور 36 ہزار 800 روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔دریں اثنائضلعی انتظامیہ لاہور نے چینی کی مقرر کردہ قیمتوں کی خلاف ورزی پر گزشتہ روز کی رپورٹ جاری کر دی ہیں۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ 295 انسپکشنز کی گئیں اور64 خلاف ورزیاں پائی گئیں اور27 ایف آئی آرز کا اندراج کروایا گیا اور27 افراد کو حراست میں لیا گیاجبکہ73 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ چینی کی مقرر کردہ قیمتوں پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -