لاک ڈاؤن علاقوں میں تمام سہولیات فراہم کرینگے، ڈپٹی کمشنر

لاک ڈاؤن علاقوں میں تمام سہولیات فراہم کرینگے، ڈپٹی کمشنر

  

لاہور(سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال نے لاک ڈاؤن کردہ علاقے رام نگر کا دورہ کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عبدالرؤف مہر اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری،ٹائیگر فورس کے اہلکار بھی ساتھ تھے۔ڈپٹی کمشنر لاہورنے لاک ڈاؤن کردہ علاقہ میں انتظامات کا جائزہ لیا۔علاقہ میں تعینات ملازمین کی حاضری کو چیک کیا۔ علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال نے رام نگر کے علاقے میں ڈینگی ورکرز کی کارکردگی اور سروئلنس کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے ڈینگی ورکرز کو ڈینگی سپرے جاری رکھنے اور لاروا کی تلفی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ایک گھر میں ڈینگی لاروا برآمد ہوا۔ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر گھر کے باہر وارننگ نوٹس چسپاں کر دیا گیا۔

ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور لاک ڈاؤن کردہ علاقوں میں تمام تر سہولیات فراہم کرنے کے لئے متحرک ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اورمشکل کی اس گھڑی میں ضلعی انتظامیہ لاہور شہریوں کو ہر ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کے لئے ضروری اقدامات اٹھا رہی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -