پیپلز پارٹی نے مشکل حالات میں بھی تنخواہوں میں اضافہ کیا،اشرف بھٹی
لاہور(پ ر)پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مشکل ترین حالات میں بھی سندھ کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کرکے عملی طور پر یہ ثابت کردیا ہے کہ پیپلز پارٹی ہی وہ واحد جماعت ہے جوکہ عوام کے دکھ درد کو محسوس کرتی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ سندھ حکومت کی طرح وفاق اور باقی صوبے بھی چھوٹے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کرے۔
انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی وزیر یاسمین راشد نے تکبر میں لاہوریوں کو جاہل قرار دیدیا ہے اس کو یہ بات بڑی مہنگی پڑے گی اور اس کو اس بات کے نتائج بگھتنا ہوں گے اس جماعت نے عوام کی چیخیں نکلواکررکھ دی ہیں اگر یہ مزید اقتدار سے چمٹے رہے تواس کے خطرناک اثرات مرتب ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ اختر مینگل کی حکومت سے علیدگی کااعلان بارش کا پہلا قطرہ ہے ابھی آگے مزید اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے۔