مسلم لیگ(ن) کا ملکی ترقی میں اہم کردار ہے،پرویزملک

مسلم لیگ(ن) کا ملکی ترقی میں اہم کردار ہے،پرویزملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(سٹی رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر محمد پرویز ملک، و جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے مسلم لیگ ن کی قیادت سے بڑھ کر کسی جماعت کا کردار نہیں،پی ٹی آئی کی حکومت نے پنجاب کے خود کفیل صوبے کی معیشت کو تباہ و برباد کر دیا ہے، سپلیمنٹری بجٹ حکومت کی شہ خرچیوں کا ثبوت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پارٹی عہدیداروں و کارکنوں سے گفتگو کے دوران کیا۔

انہوں نے کہاکہ پنجاب کا بجٹ عوام کے لئے بحران لے کر آئے گا۔ شہباز شریف سمیت اپوزیشن کے دیگر اہم رہنماؤں کو بد ترین انتقام کا نشانہ بنایا جا رہاہے، اس کا حساب لیا جائے گاا، کسی کو بھاگنے نہیں دیا جائے گا کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے، وقت سدا ایک جیسا نہیں رہتا۔انہوں نے کہا کہ شریف فیملی جرات کے ساتھ مصائب کا مقابلہ کر رہی ہے،مسلم لیگ ن پارٹی کے تمام رہنما او رلیگی کارکن قیادت کے ساتھ کھڑے ہیں ہم کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے،انہوں نے کہا کہ نیازی ہر میدان میں نا کام ہو چکے مسلم لیگ کی قیادت ہر میدان میں سرخرو ہوگی، حکومت وزیراعظم کی گمشدگی کا اشتہار شائع کرے ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھردینے کا وعدہ کرنیوالا وزیراعظم لاپتہ ہے۔