ریلوے ڈیپارٹمنٹل ورکنگ کمیٹی نے مختلف منصوبوں کی منظوری دے دی

ریلوے ڈیپارٹمنٹل ورکنگ کمیٹی نے مختلف منصوبوں کی منظوری دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(لیڈی رپورٹر) سیکرٹری /چیئرمین ریلویز حبیب الرحمان گیلانی کی زیر صدارت وزارت ریلوے میں ڈیپارٹمنٹل ورکنگ کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا۔ اجلا س میں وزارت ریلویز،وزارت خزانہ اور وزارت منصوبہ بندی کے نمائندؤں نے شرکت کی۔ اس اجلاس میں ریلوے کے مختلف اہم پراجیکٹس کی باہمی مشاورت کے بعد منظوری دی گئی جن میں گورنمنٹ کالج برائے خواتین راولپنڈی میں پی سی ون کے تحت باقی ماندہ رہ جانے والا تعمیراتی کام، پی سی ٹو کے تحت ایک ہزار نئی مسافرکوچز کواپ گریڈ اور پانچ ہزار فریٹ ویگنز کی پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت فراہمی ممکن بنائے جائے گی۔