کورونا خا تمہ کیلئے سب کواپنا اپنا کردارادا کرنا ہو گا، میاں وحید

کورونا خا تمہ کیلئے سب کواپنا اپنا کردارادا کرنا ہو گا، میاں وحید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(سٹی رپورٹر)کوا ڈینٹر گور نر پنجاب میاں وحیداحمد نے اپنے جاری بیان میں کہاہے کہ کورونا خا تمہ کیلئے سب کواپنا اپنا کردارادا کرنا ہو گا، وزیراعظم عمران خان نے تاجروں اور صنعتکاروں کے مسائل حل کرنے کیلئے لاک ڈاؤن میں نرمی کی،دکاندار،تاجر اور شہری بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔
کورونا کا ملک سے ان شا ء اللہ جلد خاتمہ ہوگا۔

  

انہو ں نے مزید کہاکہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ لاک ڈاؤن میں نرمی رسک ہے لیکن کورونا وائرس کا علم نہیں کہ کب تک چلے گا، پاکستان کی تاریخ میں کبھی کسی حکومت کو اس طرح کے چیلنجز کا سامنا نہیں رہا جو موجودہ حکومت کو درپیش ہیں، انہوں نے کہاکہ حکومت کی تمام تر توجہ عوام کی زندگیوں کا تحفظ، معیشت کی بہتری، دیہاڑی دار اور مزدور طبقے کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے، کرونا وائرس سے بچاؤ اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے اقدامات کرنے پر مرکوز ہے۔