وررلڈ پاسبان ختم نبوت کا کل ملک بھر میں یوم تحفظ مدارس دینیہ منانیکا اعلان

وررلڈ پاسبان ختم نبوت کا کل ملک بھر میں یوم تحفظ مدارس دینیہ منانیکا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر)ورلڈپاسبان ختم نبوت کے زیراہتمام مختلف مکاتب فکردینی جماعتوں کااجلاس دارالعلوم حنفیہ لبرٹی میں پیرسیدولی اللہ شاہ بخاری نائب امیرورلڈپاسبان ختم نبوت کی صدارت میں ہواا]19جون کوملک بھرمیں یوم تحفظ مدارس دینیہ منایاجائے گا۔

  

جس کے تحت خطبات جمعہ میں علماءِ کرام دینی مدارس کیخلاف ہونے والی سازشوں کاپردہ چاک کرینگے اوران کیخلاف عوام الناس سے قراردادیں پاس کرائیں گے۔نیزورلڈپاسبان ختم نبوت کے اعلامیہ میں کہاگیاہے کہ دینی مدارس اسلام کے حقیقی قلعے اورمراکزہیں ان کی آزادی وخودمختاری پرہرگزآنچ نہیں آنے دینگے دینی مدارس کیخلاف کسی بیرونی یایہودی وقادیانی ایجنڈہ کومکمل طورپرناکام ونامرادبنادینگے اورہرصورت دینی مدارس کی آزادی وخودمختاری کاتحفظ یقینی بنائینگے۔