مہنگائی کے خلاف مہم بے سود،عوام شدید مشکلات کا شکار

مہنگائی کے خلاف مہم بے سود،عوام شدید مشکلات کا شکار

  

لاہور (خبر نگار)صوبے میں ڈپٹی کمشنروں کو مہنگائی اور ناجائز منافع خوری کے خلاف اختیارات دینا بھی سود مند ثابت نہیں ہوسکا ہے۔ جس کے باعث مہنگائی کی شر ح میں مسلسل تیزی اور ناجائز منافع خوروں کی لوٹ مار میں اضافہ ہو کر رہ گیا ہے۔ اس حوالے سے چیف سیکرٹری پنجاب کے حکم پر ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے نوٹیفیکشن بھی جاری کیا گیا ہے۔ جس میں ڈپٹی کمشنروں اور اسسٹنٹ کمشنروں کو مہنگائی اور ناجائز منافع خوری سمیت ناپ تول کے پیمانوں کی چیکنگ کے اختیارات دیئے گئے ہی۔ جبکہ ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز نے خود کارروائی کر کے مہنگائی پر قابو پانے اور منافع خوروں کے خلا ف کر یک ڈاؤن کرنے کی بجائے ریونیو کلر کوں،نائب قاصدوں اور دفتری سٹاف کو ذمہ داریاں دے رکھی ہیں اور ان کو ٹاسک فورس کا نام دے رکھا ہے۔ جس کے باعث پنجاب حکومت کا یہ منصوبہ بھی نا کام ہو کر رہ گیا ہے۔ جس پر شہریوں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اور وزیر اعلی پنجاب سے مہنگائی اور منافع خوری کے خلاف نئے سرے منصوبہ بندی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -