چوہدری جاوید اکرم مرکزی تنظیم تاجران کے نائب صدر مقرر

چوہدری جاوید اکرم مرکزی تنظیم تاجران کے نائب صدر مقرر

  

لاہور (سٹی رپورٹر)صدر مدینہ بازار اچھرہ چوہدری جاوید اکرم کو بطور نائب صدر مرکزی تنظیم تاجران لاہور تعینات کر دیاگیا ہے۔صدر مرکزی تنظیم تاجران لاہور سید عظمت علی شاہ،پیٹرن انچیف آغا ذوالفقار احمد،اور لالا یاسر نصیر جنرل سیکرٹری مرکزی تنظیم تاجران لاہور نے چوہدری جاوید اکرم کی تعیناتی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔تینوں راہنماؤں نے نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہوئے چوھدری جاوید اکرم کو مرکزی تنظیم تاجران میں خوش آمدید کہا ہے۔

ہوئے کہا ہے کہ مرکزی تنظیم تاجر ان صرف اپنے تاجر بھائیوں کی تمام مشکلات کے ازالے کے لئے بہترین پلیٹ فارم ہے۔

جس کے لئے بہترین ٹیم کو تیار کیا جارہا ہے۔چوہدری جاوید اکرم آج ہماری اس ٹیم کا حصہ بن گئے ہیں جن سے تاجروں کو بھی بہت سی امیدیں ہیں کہ وہ ارباب اختیار تک اپنے بھائیوں کی آواز کو پہنچانے کے لئے ہر کوشش کریں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -