پاک چائنہ بزنس کمیونٹی کے پیٹرن انچیف ضمیر بٹ کے بھائی کا انتقال

پاک چائنہ بزنس کمیونٹی کے پیٹرن انچیف ضمیر بٹ کے بھائی کا انتقال

  

لاہور (سٹی رپورٹر)پاک چائنہ بزنس کمیونٹی کے پیٹرن چیف ضمیر احمد بٹ کے چھوٹے بھائی ظہیر احمد بٹ گزشتہ روز داعی ء اجل کو لبیک کہہ گئے۔ افسوسناک سانحہء پر پاک چائنہ بزنس کمیونٹی کے چیئرمین حاجی فداحسین، صدر گل محمد مرزا،چیف آرگنائزر محمد جاوید پپو،نائب صدر نعمت اللہ جان، جنرل سیکرٹری شوکت علی صافی، سینئر وائس چیئرمین محمد جاوید آفریدی اور کاشف امین نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس دکھ اور غم کی گھڑی میں پاک چائنہ بزنس کمیونٹی مرحوم کے پسماندگان، اہل خانہ کے دکھ میں برابر کی شریک ہے اور اُن کی مغفرت کیلئے دعا گو ہے۔

مرحوم نے ساری زندگی نہایت باوقار اور وضعداری کے ساتھ گزاری۔ نہایت بااصول، بااخلاق اور باکردار، دردِ د ل رکھنے والی شخصیت تھے۔ دعاگو ہیں کہ اُن کی وفات کے بعد جو خلاء پیدا ہوا ہے اللہ رب العزت اُسے اپنی رحمت او ر کرم سے صبر جمیل اور بہترمعاملات سے حل فرمائے۔ پاکستان بھر کی تاجر تنظیموں کے قائدین اس دکھ کی گھڑی میں ضمیر احمد بٹ اور ان کی فیملی سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -