جماعت اسلامی غریب دشمن بجٹ مسترد کرتی ہے،ذکر اللہ مجاہد

جماعت اسلامی غریب دشمن بجٹ مسترد کرتی ہے،ذکر اللہ مجاہد

  

لاہور(پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی غریب دشمن بجٹ مسترد کرتی ہے جس میں عام آدمی کو بری طرح نظر انداز کیا گیا۔ بجٹ کو مسترد کر کے نیا بجٹ بنایا جائے جو کہ عوامی بجٹ ہو اور کورونا سے پیدا ہونے والے مسائل سے نمٹے کی صلاحیت رکھتا ہو۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دفتر جماعت اسلامی لاہور ضلعی عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور انجینئر اخلاق احمد، نائب امیر جماعت اسلامی لاہور ملک شاہد اسلم، اظہر بالال، ڈپٹی سیکرٹریز جماعت اسلامی لاہور چوہدری محمود الاحدبھی موجود تھے۔

، عبدالعزیزعابد، عبدالحفیظ اعوان، عمر شہباز و دیگر قائدین نے شرکت کی۔ ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ پنجاب سمیت ملک بھر میں کرونا کی صورتحال دن بدن بگڑ رہی ہے۔ کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔کرونا کی پھیلتی ہوئی وباء کو روکنے کے لئے میڈیکل کے شعبہ کے لئے حکومتی انتظامات ناکافی ہیں

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -