فوج دہشتگردی کی طرح کورونا کو بھی شکست دیگی،شفیق قادری

فوج دہشتگردی کی طرح کورونا کو بھی شکست دیگی،شفیق قادری

  

لاہور(سٹی رپورٹر)انجمن شہر یان لاہورکے چیئرمین شفیق ر ضا قادری نے کہاکہ پاک فوج دہشتگردی کی طرح کورونا کو بھی شکست دے گی،پاکستانیوں کیلئے جنرل قمرجاویدباجوہ کادم غنیمت ہے،ان کی باتیں ہم وطنوں کامورال بلندکرتی ہیں،شہریوں کو ڈرکی کیفیت سے باہرنکلناہوگا،کورونا وائر س قابل شکست ہے۔

اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ افواج پاکستان کے دبنگ سپہ سالار جنرل قمر باجوہ کی پرجوش اورپرعزم قیادت میں جس طرح پاک فوج نے دہشت گردوں کوہرایااوربھارت کوتینوں دفاعی شعبوں میں پچھاڑاتھااس طرح ہمارے سرفروش جانباز کروناوباکوبھی شکست دیں گے۔ انہو ں نے کہاکہ افواج پاکستان نے ماضی میں بھی آنیوالی مختلف آفات کے دوران ہم وطنوں کوسہارادیا اورمصیبت زدگان کی بحالی سے آبادکاری تک گرانقدرخدمات انجام دیں۔انہو ں نے کہاکہ کورونا کیخلا ف ڈاکٹرز،نرسز،پیرامیڈیکل سٹاف،رینجرز اورپولیس سمیت سکیورٹی فورسز کاکردارقابل قدر ہے۔ خداراسیاستدان اس نازک وقت میں فرسودہ سیاست چھوڑیں اور انسانیت کی انتھک خدمت کیلئے دن رات ایک کردیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -