وزیر صحت کے اہل لاہور کے بارے ریمارکس قابل مذمت ہیں،سلیم رضا

  وزیر صحت کے اہل لاہور کے بارے ریمارکس قابل مذمت ہیں،سلیم رضا

  

لاہور(سٹی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں نے گندم وآٹا کے خود کفیل ملک کو فقیر بنادیا۔اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ صو بائی وزیر صحت یا سمین را شد کے اہل لاہور بارے ریماکس قابل مذمت ہیں، حکومتی وزیر مشیر اپنی نااہلی چھپانے کیلئے آ ئے روز متنازعہ بیانات داغ دیتے ہے۔

انہو ں نے کہاکہ حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیاں حکومت کو شدید دھچکا پہنچاکر خود کشی پر مجبور کررہی ہیں،اب عوام حکمرانوں کا محاصرہ کرنے پر مجبور ہونگے، پسے ہوئے مظلوم غریب عوام کو زندہ درگور کرنے کی پالیسی جمہوریت،اخلاقیات اور آئین کے منافی ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -