لاک ڈاؤن کے نام پر عوام کو بیوقوف بنا یا جارہا ہے،اجمل ہاشمی

لاک ڈاؤن کے نام پر عوام کو بیوقوف بنا یا جارہا ہے،اجمل ہاشمی

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ(ن)کے رہنما و سا بق چیئر مین یو نین کونسل اجمل ہا شمی نے کہا ہے حالیہ پیش کئے جا نے والا بجٹ عوام دشمن بجٹ ہے، دوسری جانب لاک ڈاؤن کے نام پر عوام کوبے وقوف بنایا جا رہا ہے۔حکو مت بتا ئے کہ وہ کن اعدادوشمار پر علاقوں کو سیل کر رہی ہے بو کھلاہٹ کا شکار حکومت اپنی نا اہلی چھپا نے میں مکمل نا کام ہو گئی ہے۔ انہو ں نے کہاکہ جیساکہ ہمارے قائد شہبا ز شریف نے کہا ہے کہ پوری دنیا نے کہا کہ کچھ عرصہ کے لئے مکمل لاک ڈاؤن کریں لیکن ہمارے وزیر اعظم نے کہا کہ ہم سمارٹ لاک ڈاؤن کریں گے، اب کورونا ملک بھر میں پھیل چکا ہے، ملک میں سلیکٹٹڈ لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے، پتا نہیں کہاں سے یہ عجیب ٹرم لے کر آرہے ہیں۔

آج کوئی گھر کورونا سے محفوظ نہیں، ہر گھر میں تباہی مچی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کورونا وائرس جلد جان چھوڑنے والا نہیں، کام چلتا رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ بہت جلد یہ نا اہل حکو مت گھر کی راہ لے گی اور ن لیگ کی عوامی خدمت کی سیا ست کا سورج طلو ع ہو گا۔۔۔۔۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -