غوثیہ خدمت فاؤنڈیشن بیرون ملک پھنسے قیدیوں کی واپسی کیلئے کوشاں

  غوثیہ خدمت فاؤنڈیشن بیرون ملک پھنسے قیدیوں کی واپسی کیلئے کوشاں

  

لاہور (پ ر) غوثیہ خدمت فاؤنڈیشن عرصہ دراز سے انگلینڈ سمیت دوسرے ممالک میں پھنسے ہزاروں پاکستانی قیدیوں کی وطن عزیز کی جیلوں میں منتقلی کے لئے کوشاں ہے۔ ان خیالات کا اظہار غوثیہ خدمت فاؤنڈیشن کے صدر عثمان صادق نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومتی عہدیداراوں کو غوثیہ خدمت فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے انگلینڈ میں پھنسے پاکستانی قیدیوں کی وطن عزیز کی جیلوں میں ٹرانسفر کرنے کی تحریری درخواستیں دے چکے۔

متعدد دفعہ سابق وزیر داخلہ سے ملاقاتیں بھی کی گئی اور اخباری توسط سے اپیلیں بھی کی گئی لیکن سابقہ حکومت سمیت کسی بھی سرکاری عہدیداروں کی طرف سے ابھی تک کوئی شنوائی نہیں ہوئی اور نہ ہی ابھی تک اس بات کی یقین دہانی کروائی گئی۔ عثمان صادق نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان، وزیراعلیٰ پنجاب، چیف جسٹس سپریم کورٹ، وزیر داخلہ، وزیر مملک سمیت اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ دوسرے ممالک میں قید پاکستانی بہن بھائیوں کو وطن پاکستان کی جیلوں میں فوری ٹرانسفر کروائیں تاکہ ان کے عزیز و اقارب کی ان سے ملاقاتیں ممکن ہوسکیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -