تبدیلی سرکار نے بجٹ میں غریب ملازمین کو مایوس کیا،عامر رزاق

تبدیلی سرکار نے بجٹ میں غریب ملازمین کو مایوس کیا،عامر رزاق

  

لاہور(سٹی رپورٹر) صدرپیس فار لائف ویلفیئر فاؤنڈیشن میاں عامر رزاق نے کہا ہے کہ تبدیلی سرکار نے بجٹ میں سرکاری ملازمین کو ما یو س کیا،70سا لو ں سے بجٹ پیش ہو تا آرہاہے مو جو ہ بجٹ میں غر یب ملاز مین کو یکسر نظر انداز کر نا ظلم ہے، سر کاری ملاز مین کی تنخواہ نہ بڑھا کر ان کا بد تر ین معا شی استحصا ل کیاگیا۔اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہا کہ سر کار ی ملاز مین کی تنخواہ نہ بڑھا کر انہیں ر شو ت لینے پر مجبور کیاجا رہاہے جو لمحہ فکر یہ ہے۔

حکومت غر یبو ں اور سرکاری ملاز مین پر زمین تنگ کر نے کی بجائے اپنے اخراجا ت کو کنٹرو ل کرے، وزیر و ں مشیرو ں کی فوج ظفر موج صر ف اپوز یشن پر تنقید کر کے قومی خزانہ سے بھاری تنخواہ و صو ل کررہے ہیں۔ انہو ں نے کہاکہ ہم وزیراعظم عمران اور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے اپیل کر تے ہیں کہ سرکار ی ملاز مین سے ہونے والی زیاد تی کا فوری ازالہ کیا جائے اور سرکار ی ملاز مین کی فوری طور پر تنخواہوں میں اضا فہ کیاجائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -