صرف کورونا زدہ علاقوں کو بند کرنا اچھی حکمت عملی ہے،سمیرا ساہی

صرف کورونا زدہ علاقوں کو بند کرنا اچھی حکمت عملی ہے،سمیرا ساہی

  

لاہور(سٹی رپورٹر)مسلم لیگ (ق) کی سنیئر مرکزی رہنما سمیرا ساہی نے کہاہے کہ حکومت کا صرف کورونا متاثرہ علاقوں کو بندکر نااحسن اقدام ہے،حکومت پنجاب نے عام آدمی کی معاشی مشکلات کا احساس کرتے ہوئے لاک ڈاون میں نرمی کی،عوام ایس او پیز پر سختی سے عمل کر یں تاکہ پاکستان سے کورونا کی و با ختم ہوسکے۔اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ امید ہے کہ تاجربرادری اور عوام کرونا سے بچاؤ کے لئے ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں گے۔

،پنجاب حکومت لاک ڈاون میں نرمی کے حوالے سے ناجائزفائد ہ اٹھانے کی اجازت نہیں دے گی۔انہو ں نے کہاکہ کورونا کیخلاف جنگ 22کروڑ پاکستانیوں کی جنگ بن چکی ہے ہم سب نے ملکر اس جنگ کو لڑنا ہے، مسلم لیگ (ق) ملک سے کورونا خا تمہ کیلئے حکومت کے ہر اچھے اقدام کی حما یت کر تی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -