سی سی پی او لاہور کاسمارٹ لاک ڈاؤن کا جائزہ لینے کیلئے متاثرہ علاقوں کا دورہ

سی سی پی او لاہور کاسمارٹ لاک ڈاؤن کا جائزہ لینے کیلئے متاثرہ علاقوں کا دورہ

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے سمارٹ لاک ڈاون کا جائزہ لینے کیلئے ڈیفنس اور کینٹ کے علاقوں کا وزٹ کیا، ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ نے سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کو ڈیفنس، کینٹ کے مختلف مقامات میں سمارٹ لاک ڈاون کے انتظامات بارے بریفنگ دی۔ سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کی ڈیوٹی پر معمور اہلکاروں بریفنگ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاون ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے۔ شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آتے ہوئے انہیں ایجوکیٹ کیا جائے۔ذوالفقار حمید کاکہنا تھا کہ شہریوں کو باور کروائیں کہ لاک ڈاون انہی کی حفاظت کیلئے لگایا گیا ہے اور پاسداری میں انہی کا فائدہ ہے، ان کا کہنا تھا کہ گروسری اور ادویات سمیت دیگر اشیائضروریہ کی نقل و حرکت میں کوئی رکاوٹ نہیں آنی چاہیے۔ سی سی پی او لاہور نے تمام ڈویڑنل افسران کو سمارٹ لاک ڈاون کے دوران ایس او پیز کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہاکہ لاہور پولیس کورونا وبائکے پیش نظر حکومتی گائیڈ لائنز پر عمل درآمد کو یقینی بنا رہی ہے۔ جوانوں کے حوالے سے گائیڈ جاری کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تمام اہلکار و افسران کورونا ایس او پیز پر خود بھی عملدرآمد کریں۔ اہلکار ماسک اور پی پی ایز کٹس کے استعمال کو یقینی بنایا جائے۔

مزید :

علاقائی -