11روز میں ایس او پیز پر عملدر آمد نہ کرنے پر 603مقدمات درج
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) کورونا وبا کے حوالے سے حکومتی احکامات اورایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر گیارہ روز کے دوران603مقدمات درج کئے جبکہ 01 ہزار 716 دکانیں سیل کیا گیا۔ پولیس نے1058 مارکیٹس میں 25 ہزار930 دکانوں کو چیک کیا۔ معمولی خلاف ورزی پر14 ہزار 622 دکانداروں، شہریوں کو وارننگ دی گئی۔ کورونا وباء سے متعلقہ حکومتی گائیڈ لائنز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جارہا ہے۔ سربراہ لاہور پولیس نے ہدایت کی کہ تمام سینئر افسران اسٹنٹ کمشنرز کے ہمراہ مارکیٹوں، بازاروں کا وزٹ کریں۔ حکومتی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے والے قانون شکن عناصر کو آڑے ہاتھوں لیا جا رہا ہے۔ شہری اپنی اور دوسروں کی حفاظت کیلئے ماسک کو یقینی بنائیں، احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے کورونا وبائسے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔