شہباز تتلہ قتل کیس، ملزم اسد علی کی ضمانت کی درخواست پروکلاء بحث کیلئے طلب

شہباز تتلہ قتل کیس، ملزم اسد علی کی ضمانت کی درخواست پروکلاء بحث کیلئے طلب

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے شہباز تتلہ قتل کیس میں ملوث شریک ملزم اسد علی کی ضمانت کی درخواست پروکلاء کو بحث کے لئے طلب کرتے ہوئے سماعت 20 جون تک ملتوی کردی،ایڈیشنل سیشن جج طاہر اسلم نے درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ درخواست گزارکا موقف ہے کہ مفخر عدیل اور شہباز تتلہ کا دوست ہونے پر پولیس حکام نے مقدمے میں نامزد کیا،شہباز تتلہ قتل سے ان کاکوئی تعلق نہیں،پولیس نے غلط فہمی کی بنیاد پر مقدمے میں نامزد کیا۔

عدالت اسے استدعاہے کہ ان کی ضمانت کی درخواست منظور کی جائے۔

مزید :

علاقائی -