کینال روڈ پر گھوڑوں کی ریس اور فائرنگ میں ملوث7 ملزم گرفتار

  کینال روڈ پر گھوڑوں کی ریس اور فائرنگ میں ملوث7 ملزم گرفتار

  

لاہور(کرائم رپورٹر)کینال روڈ پر گھوڑوں کی ریس لگانے اور ہوائی فائرنگ کرنے والے مزید 03  ملزموں کو ایس ایچ او غازی آباد اسد عباس نے گرفتار کر لیا، مجموعی طور پر 07 ملزمان کو اب تک گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ گھوڑ ریس میں شریک اے ایس آئی زاہد کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں، معطل اے ایس آئی زاہد کے خلاف محکمانہ کارروائی کا آغاز کر دیا گیا، تفصیلات کے مطابق چند روز قبل کینال روڈ پر گھوڑوں کی ریس اور ہوائی فائرنگ کر کے علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کی گئی۔ جس کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور ذوالفقارحمید نے ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کے احکامات جاری کئے اور ایس ایچ او غازی آباد اسد عباس کے ہمراہ ایک سپیشل ٹیم تشکیل دی گئی۔ پولیس نے سوشل میڈیا پر چلنے والی فوٹیج کی مدد سے اس واقعے میں ملوث ملزمان زاہد، عبدالرحمن اور سعود نامی شخص سمیت چار ملزمان کو گرفتار کر لیا تھا جبکہ گزشتہ روز ایس ایچ او غازی آباد اسد عباس نے مزید03 ملزمان فاہد،مدثر اور شعیب کو گرفتار کر لیا ہے، باقی ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، ذوالفقار حمید کا کہنا تھا کہ فوٹیج کی مدد سے مزید ملزمان کو شناخت کیا جائے رہی ہے۔ کوئی بھی شخص قانون سے بالا تر نہیں، کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا اور ذمہ داروں کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے کٹھہررے میں کھڑا کیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -