اسلحہ کی نمائش اور سوشل میڈیا پر تشہیر کرنیوالا ملزم گرفتار 

  اسلحہ کی نمائش اور سوشل میڈیا پر تشہیر کرنیوالا ملزم گرفتار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(کرائم رپورٹر)اسلحہ کی نمائش اور سوشل میڈیا پر تشہیر کرنے والا ملزم حوالات میں بند کر دیا گیا ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق احمد خان کی ہدایت پرایس پی اقبال ٹاؤن کیپٹن(ر) محمداجمل کی زیر نگرانی سوشل میڈیا پر اسلحہ کلچر کو فروغ دینے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، ایس ایچ او گلشن راوی امجد جاوید بھٹی نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم نذیرکو گرفتار کیا،ملزم کے قبضہ سے پسٹل اور گولیاں برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کر دیا گیا،ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ایس ایچ او گلشن راوی امجد جاوید بھٹی کا کہنا تھا کہاسلحہ کی نمائش کر کے خوف حراست پھیلانے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -