فائرنگ سے خاتون سمیت 2افراد زخمی
شرقپور شریف (نمائندہ پاکستان) شرقپور میں فائرنگ کے مختلف واقعات،پراپرٹی کے تنازعہ پربھائی نے بھائی کو فائر مارکر شدید زخمی اور غیرت کے نام پر خاوند نے بیوی کو فائر مار کرشدید زخمی کردیا۔زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
محلہ حکیم گڑھی کا رہائشی ساجد محمود کا اپنے سگے بھائی سے پراپرٹی کا تنازعہ چلا رہا تھاکہ گزشتہ روز اعظم علی نے طیش میں آکراپنے بھائی ساجد محمود کو فائر مار کرشدید زخمی کردیا مقامی پویس مصروف تفتیش ہے