پولیس اہلکاروں کی فلاح وبہبود پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے، ایس ایس پی ایڈمن لیاقت علی ملک

پولیس اہلکاروں کی فلاح وبہبود پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے، ایس ایس پی ایڈمن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سی سی پی او لاہور ذوالفقارحمید اور ایس ایس پی ایڈمن لیاقت علی ملک نے 8پولیس اہلکاروں میں سکالر شپ کے چیک تقسیم کئے۔ذوالفقار حمید نے ٹریفک کانسٹیبل خلیل اور زبیر کو بچوں کی اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے چیکس دئیے اور اے ایس آئی عمران، سب انسپکٹر محمد عبداللہ، ذوالفقار اور فیضان سمیت 08 اہلکاروں میں بھی چیک تقسیم کئے۔ ان کا کہنا تھا کہ اہلکاروں کے واجبات کی فوری ادائیگیاں کیں جارہی ہیں۔
اہلکاروں کی فلاح وبہبود پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ اس موقع پر ایس ایس پی ایڈمن کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کے بچوں کو اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے مالی معاونت کی جارہی ہے۔ اہلکار واجبات کی ادائیگی میں کسی بھی قسم کی تاخیر کی صورت میں فوری رابطہ کر سکتے ہیں۔ اہلکاروں کی شکایت کا فوری ازالہ کیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -