پولیس کے اعلیٰ حکام لاہور میں سیل کئے گئے علاقوں کا وزٹ کرتے رہے

پولیس کے اعلیٰ حکام لاہور میں سیل کئے گئے علاقوں کا وزٹ کرتے رہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)لاہور پولیس کوروناایمرجنسی صورتحال کے پیش نظر حکومتی احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون پر عمل درآمد یقینی بنا رہی ہے۔اس حوالے سے ڈی آئی جی آپریشنزاشفاق خان نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اورسمارٹ لاک ڈاؤن پوائنٹس پر کئے جانے والے سکیورٹی انتظامات کا معائنہ کیا۔اشفاق خان نے غالب مارکیٹ، گلبرگ، ایم ایم عالم روڈ، الفتح سٹور، ہوٹل ون اور بندو خان سمیت مختلف پوائنٹس پر سکیورٹی ڈیوٹی چیک کی۔ایس پی ماڈل ٹاؤن اعجاز رشید، ڈی ایس پی گلبرگ شہزاد رفیق اور دیگر پولیس افسران موقع پر موجود تھے۔ایس پی ماڈل ٹاؤن اعجاز رشید نے ڈی آئی جی آپریشنز کو لاک ڈاؤن ایریاز پر کئے جانے والے سکیورٹی اقدامات بارے بریفنگ دی۔ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے کہا کہ سمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت کئے گئے سکیورٹی اقدامات کورونا وائرس کنٹرول اور شہریوں کی حفاظت کے لئے ہیں۔ افسران و جوان ناکوں پر شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اورانہیں کورونا سے لاحق خطرات کے پیش نظر لاک ڈاون کی پابندی کی اہمیت سے آگاہ کریں۔

مزید :

علاقائی -