جرائم میں ملوث 110 ملزم گرفتار، مال مسروقہ،اسلحہ،منشیات برآمد

جرائم میں ملوث 110 ملزم گرفتار، مال مسروقہ،اسلحہ،منشیات برآمد

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سول لائنز ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث 110 ملزمان گرفتار کر لیئے۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سے06پسٹلز،02 رائفلز اوردرجنوں گولیاں برآمدکی گئیں۔منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے18ملزمان کو گرفتار کر کے اُن کے قبضہ سے03کلو600گرام چرس اور144 لٹر شراب برآمد کی گئی۔قمار بازوں کے خلاف کارروائی کے دوران33ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی23 ہزار روپے سے زائد ٹکڑی رقم برآمد کی گئی۔ چوری، دھوکہ دہی، چیک ڈس آنرسمیت دیگر مقدمات میں مطلوب 7اشتہاری مجرمان گرفتارجبکہ 05 عدالتی مفروران کو بھی حراست میں لیا گیا۔پتنگ بازی،ون ویلنگ، کرایہ داری و دیگر ایکٹ کی خلاف ورزی پر39ملزمان کوبھی گرفتار کیاگیا۔

مزید :

علاقائی -