باٹا پور،قبضہ مافیا کی شہری کے پلاٹ پر قبضہ کی کوشش

باٹا پور،قبضہ مافیا کی شہری کے پلاٹ پر قبضہ کی کوشش

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)باٹا پور کے علاقے میں قبضہ مافیا کی شہری کے پلاٹ پر قبضہ کی کوشش۔ اطلاع ملنے پر تھانیدار نے موقع پر پہنچ کر ملزمان کو گرفتار کرنے کی بجائے فرار کروا دیا۔تفصیلات کے مطابق گڑھی شاہو کے رہائشی مزمل نے باٹا پور کے علاقے سکائی ویو پارک سوسائٹی میں 5مرلے کا مکان خرید رکھا تھا گزشتہ روز قبضہ مافیا کے رکن راشد گوندل،کاشف گوندل،ندیم علی نے اپنے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ مزمل کے پلاٹ پر قبضے کی کوشش کی جس پر مزمل نے پولیس کو اطلاع کی 15 کی کال پر سب انسپکٹر ارشد نے موقع پر پہنچ کر ملزمان کو گرفتار کرنے کی بجائے فرار کروا دیا۔

اس دوران ملزمان مزمل کو پولیس کی موجودگی میں جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے رہے مزمل نے سی سی پی او لاہور۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سے اپیل کی ہے کہ قبضہ مافیا کے خلاف قانونی کاروائی کر کے انصاف فراہم کیا جائے۔

مزید :

علاقائی -