ڈیڑھ سال قبل اغوا ہونیوالا 12 سالہ بچہ بازیاب،پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا

ڈیڑھ سال قبل اغوا ہونیوالا 12 سالہ بچہ بازیاب،پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا

  

لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی سٹی انویسٹی گیشن توحید الرحمن میمن کی سربراہی میں شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈیڑھ سال قبل اغوا ہونے والا 12 سالہ مغوی بچہ منظم بحفاظت بازیاب کر وا کر،اغواء کار گرفتار کر لیا ہے۔مغوی بچہ منظم سودا سلف لینے گھر سے نکلا جسے شاہدرہ موڑ سے ملزم فدا حسین اغواء کیا اور اپنے ساتھ بہاولنگر لے گیا۔دوران ِاغواء ملز م فدا حسین مغوی بچے کو اینٹوں کے متعدد بھٹوں پر جبری مشقت کر واتا رہا تھابعد ازاں اغواء کا رملزم فدا حسین مغوی بچے کو اپنا بیٹا ظاہر کر کے اینٹوں کے بھٹوں پر کام پر رکھواتا رہا۔

ملزم مغوی بچے کی کمائی پر گزر بسر کرتا اورروزانہ جبری مشقت کروانے کے بعد بچے کو کمرے میں بند کر کے تالا لگا دیتا تھا۔اغواء کار ملزم مغوی بچے کے متعلق شک گزرنے پر بچے کو بھٹے سے کام چھڑوا کر نئی جگہ کام کے لیے رکھوا دیتا تھا۔انچارج انویسٹی گیشن شاہدرہ ٹاؤن پاشا عمران نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو گرفتار کرکے بچے کو بازیاب کروایا ہے۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن ذیشان اصغرنے اغو کار کی گرفتاری اور بچے کی بحفاظت بازیابی پر پولیس ٹیم کے لئے تعریفی اسناد کا اعلان بھی کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -