حافظ آباد: ہیروئن ڈیلرز، سمگلرز گینگ گرفتار، 45لاکھ کی ہیروئن برآمد

حافظ آباد: ہیروئن ڈیلرز، سمگلرز گینگ گرفتار، 45لاکھ کی ہیروئن برآمد

  

حافظ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)حافظ آباد پولیس نے ہیروئن کے ڈیلروں اور سمگلروں کا 4 رکنی منظم گروہ گرفتارکر کے ملزمان کے قبضہ سے 45 لاکھ روپے سے مالیت کی ساڑھے 14 کلو سے زائد ہیروئن برآمدکرلی۔حافظ آباد پولیس نے تھانہ صدر پنڈی بھٹیاں اور تھانہ جلالپور بھٹیاں کے علاقوں سے 4 مختلف کاروائیوں میں منشیات کے ڈیلروں کا 4 رکنی بین الاضلاعی گروہ گرفتارکر لیا۔تھانہ صدرپنڈی بھٹیاں پولیس نے ناکہ چوکی ٹبہ شاہ بہلول کے قریب کاروائی کرتے ہوئے چنیوٹ کے رہائشی ہیروئن کے سمگلر امجد امین کو کار سمیت گرفتار کر کے قبضہ سے 5 کلو ہیروئن برآمد کرلی،دوسری کاروائی میں چنیوٹ کے رہائشی ہیروئن کے سمگلر پرویز سے 3500 گرام ہیروئن برآمد، اس کے علاوہ تھانہ صدر پنڈی بھٹیاں پولیس نے ایک اور کاروائی کے دوران کھاریاں کے ہیروء سمگلرجاوید حسین کو گرفتار کر کے 2500 گرام ہیروئن برآمد کر لی۔ تھانہ جلال پور بھٹیاں پولیس نے گورنمنٹ ڈگری کالج جلالپور بھٹیاں کے قریب کاروائی میں چنیوٹ کے ہیروئن کے سمگلر جاوید اقبال کو گرفتار کرلیا۔

کے قبضہ سے 3525 گرام ہیروئن برآمد کر ل۔گرفتارملزمان سے مجموعی طور پر45 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی ساڑھے 14کلو سے زائد ہیروئن برآمد ہوئی۔تمام ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے۔

مزید :

علاقائی -