ڈیفنس میں 6لاکھ 20ہزار، نواب ٹاؤن میں ساڑھے 5لاکھ مالیت کے ڈاکے

ڈیفنس میں 6لاکھ 20ہزار، نواب ٹاؤن میں ساڑھے 5لاکھ مالیت کے ڈاکے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا۔تفصیلا ت کے مطابق ڈیفنس بی علاقہ میں ڈاکووں نے عاطف کے گھر سے6لاکھ20ہزار کی نقد ی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان،نواب ٹاون میں ڈاکووں نے اطہر کے گھر سے 5لاکھ50ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان۔ اقبال ٹاون میں ڈاکووں نے نصراللہ کے گھر سے3لاکھ 15ہز ار کی نقدی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان. ہربنس پورہ کے علاقہ میں ڈاکووں نے اختر کے گھر سے2لاکھ 39ہز ار کی نقدی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان، ٹاون شپ میں ڈاکووں نے کامران کے گھر سے 1لاکھ، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا۔شاہدرہ ٹاون میں ڈاکووں نے حمید اللہ سے26ہزار کی نقدی اور دیگر سامان۔گجر پورہ کے علاقہ میں ڈاکووں نے وقاص سے 65ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان،لٹن روڈ کے علاقہ میں ڈاکووں نے نوید سے15 ہزار کی نقدی زیورات اور دیگر سامان چھین لیا۔جبکہ فیکٹری ایریا۔سمن آباد سے گاڑیاں اور نواں کوٹ،شاہدرہ اورگلبرگ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید :

علاقائی -