عید الضحی ٰ پر مذہبی  فریضہ کی ادائیگی کیلئے حکومت ہر ممکن سہولت دے گی: وزیر داخلہ 

عید الضحی ٰ پر مذہبی  فریضہ کی ادائیگی کیلئے حکومت ہر ممکن سہولت دے گی: وزیر ...

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ حکومت عیدالالضحیٰ پر مذہبی فریضہ کی ادائیگی کیلئے ہر ممکن سہولت دے گی، تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے حکمت عملی بنائی جائے گی جبکہ حفاظتی تدابیر پر عملدرآمد لازم ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ کی سربراہی میں عیدالاضحیٰ پر قربانی کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے خصوصی اجلاس ہوا ہے۔وزیر داخلہ نے کہاکہ قربانی ایک مذہبی فریضہ ہے اور اس کی ادائیگی کیلئے حکومت ہر ممکن سہولت کی فراہمی یقینی بنائے گی۔وزیر داخلہ نے کہا کہ وزارت صحت کی گائیڈ لائنز کے مطابق انتظامات کرنا ضروری ہیں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم علما سے بھی اس سلسلے میں رہنمائی چاہتے ہیں تاکہ عوام کی حفاظت کی جا سکے اور کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد مل سکے۔وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا کہ مویشیوں کے بیوپاریوں کے مفادات کا تحفظ یقینی بنانے کے ساتھ عوام کے تحفظ کو بنیادی ترجیح دی جائے گی۔

وزیر داخلہ

مزید :

صفحہ اول -