طارق عزیز کے انتقال پر بلاول بھٹو کا اظہار تعزیت

طارق عزیز کے انتقال پر بلاول بھٹو کا اظہار تعزیت

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)معروف ٹی وی کمپیئر اور کئی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والے طارق عزیز کے انتقال پر چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔مائیکر و بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان پیپلز پارٹی کے تصدیق شد ہ اکاونٹ سے ایک ٹوئٹ سامنے آیا ہے جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے طارق عزیز کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ طارق عزیز ایک ہمہ گیر شخصیت کے مالک تھے، وہ ناصرف ایک بہترین اداکار تھے بلکہ ایک بہترین براڈکاسٹر، سیاستدان، شاعر اور ایک اچھے انسان بھی تھے۔مرحوم طارق عزیز ایک ہمہ گیر شخصیت کے مالک تھے، وہ منفرد براڈکاسٹر، اداکار، شاعر، سیاستدان اور بھترین انسان تھے۔انہوں نے طارق عزیز کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی ان کے لواحقین کو صبرجمیل عطا کرے۔

مزید :

صفحہ اول -