اتحادی ہونے کے بعد شکوہ کرنے کا حق زیادہ ہوجاتا ہے،میئر کراچی

اتحادی ہونے کے بعد شکوہ کرنے کا حق زیادہ ہوجاتا ہے،میئر کراچی

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ اتحادی ہونے کے بعد شکوہ کرنے کا حق زیادہ ہوجاتا ہے۔ہم نے ایک مرتبہ پھر وزیراعظم کے سامنے کراچی کے مسائل رکھے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو وزیراعظم سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔میئر کراچی نے کہا کہ وزیر اعظم کافی عرصے بعد دو دن کے لئے آئے ہیں۔اتحادی ہونے کے بعد شکوہ کرنے کا حق زیادہ ہوجاتا ہے۔ہم نے وزیر اعظم کے سامنے کراچی کے مسائل رکھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کی زیادتیوں،کے فور اور سرکلر ریلوے کے حوالے سے وزیراعظم سے گفتگو ہوئی ہے۔ہم نے وزیراعظم کو بتایا ہے کہ کراچی کے مسائل تیزی سے حل نہیں ہوتے ہیں۔عباسی شہید اسپتال کے لیے رقم نہیں رکھی جاتی ہے۔جب تک پی ایف سی نہ دیا جائے تو این ایف سی پر عملدرآمد نہ کیا جائے

مزید :

صفحہ اول -