سماج دشمن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کیخلاف آپریشن جاری رہے گا، قاسم علی خان
پشاور(سٹاف رپورٹر)ضلعی پولیس سربراہ قاسم علی خان کی خصوصی احکامات پر ضلع سوات کے تمام ایس ڈی پی اْوز اورایس ایچ اْوز نے اپنے تھانوں کے حدود میں سماج دشمن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے دوران سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن گزشتہ 10دنوں میں 17022گرام چرس،1571گرام ہیروئین، 4لیٹر شراب، 17گرام افیون، 85گرام آئس سمیت 3عدد بندوق، 1عدد کلاشنکوف، 29عدد پستو ل بمعہ 264عدد کارتوس برآمد کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مختلف مقدمات رجسٹرڈ کئے گئے ضلعی پولیس سربراہ قاسم علی خان نے واضح پیغام دیا ہے کہ سوات جیسی جنت نظیر اور پر امن وادی کے امن کو برقرار رکھنے کی خاطر سماج دشمن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھر پور کاروائیاں جاری رہے گی، نوجوان نسل کو گمراہ کرنے والے منشیات فروشوں کے لئے ضلع سوات میں کوئی جگہ نہیں اْن کے خلاف کاروائیاں مزید تیز کرکے کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔