تخت بھائی،سنگدل شوہر نے نئی نویلی دلہن کاقتل کردیا

تخت بھائی،سنگدل شوہر نے نئی نویلی دلہن کاقتل کردیا

  

شیرگڑھ (نامہ نگار) تخت بھائی کے نواحی علاقہ ٹکر میں شوہر نے گھریلو ناچاقی پر فائرنگ کرکے اپنی نئی نویلی دلہن کو موت کے گھاٹ اتار کر لاش قریبی کھیتوں میں پھینک کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیااطلاعات کے مطابق مسماۃ خوشنما سکنہ فدا کالونی تخت بھائی کی شادی چند ماہ قبل اخلاق احمد سکنہ ٹکر کے ساتھ ہوئی تھی شادی کے بعد بیوی اور شوہر کے مابین لڑائی جھگڑے معمول بن گیا تھا گذشتہ روزشوہر اخلاق احمد نے اپنی بیوی کو میکے لے جانے کے بہانے گھر سے باہر لے جاکر راستے میں فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار کر لاش کھیتوں میں پھینک کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے پولیس تھانہ تخت بھائی کے ایس ایچ او اراد علی خان نے اطلاع ملنے پر لاش ھسپتال منتقل کرکے پوسٹ ماٹم کے بعد لواحقین کے حوالہ کردی پولیس نے مقتولہ کی والدہ روزینہ زوجہ بخت شاہ زیب کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفشیش شروع کر دی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -