کالام پولیس کی کامیاب کاروائی، قتل میں ملوث ملزمان 5گھنٹوں کے اندر آلہ قتل سمیت گرفتار

کالام پولیس کی کامیاب کاروائی، قتل میں ملوث ملزمان 5گھنٹوں کے اندر آلہ قتل ...

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)علاقہ گبرال اتروڑ کالام میں ملزمان فضل ربی اور اعجاز صان قیصر ساکنان چھوٹا جبہ گبرال نے معمولی تکرار پر مسمی اعجاز ولد ممتاز ساکن باڑہ گبرال پر فائرنگ کرکے قتل کیا اور اس کے ساتھ ایک خاتون جو گاڑی میں سوار تھی اْن پر فائرنگ کی جس سے وہ زخمی ہوئی ملزمان موقع سے فرار ہو کر قریبی پہاڑیوں میں روپوش ہوئے تھے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی پولیس سربراہ قاسم علی خان نے ایس ڈی پی اْو مدین عطاء اللہ خان کو فوری طور پر ملزمان گرفتار کرنے کاحکم دیا، ایس ڈی پی اْو مدین عطاء اللہ خان نے ایس ایچ اْو کالام اکبر حسین اور پولیس نفری کے ہمراہ قریبی پہاڑیوں سے انتہائی حکمت عملی کے ساتھ آلہ قتل پستول سمیت 5گھنٹوں کے اندر اندر ملزم گرفتار کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -