چارسدہ، 8علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کے احکامات جاری

چارسدہ، 8علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کے احکامات جاری

  

چارسدہ (بیورورپورٹ) ڈپٹی کمشنر چارسدہ نے ضلع کے 8 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون کے احکامات جاری کر دئیے۔ سمارٹ لاک ڈاون کے علاقوں میں میرہ رجڑ، ترنگزئی، سکڑ، دولت پورہ، مارغان، شوڈاگ، اوچہ کنڈ ا اور غزگی شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس سے زیادہ متا ثرہ علاقوں میں صوبائی حکومت کی طرف سے سمارٹ لاک ڈاؤن کے احکامات کے تحت ڈپٹی کمشنر چارسدہ عدیل شاہ نے چارسدہ کے تینوں تحصیلوں کے مختلف علاقوں میرہ رجڑ، ترنگزئی، سکڑ، دولت پورہ، مارغان، شوڈاگ، اوچہ کنڈ ا اور غزگی میں سمارٹ لاک ڈاؤ ن کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفیکیشن کے مطابق سمارٹ لاک ڈاون کے علاقوں سے کسی بھی شخص کو نکلنے اور داخل ہونے کی اجازت نہیں ہو گی جبکہ ان علاقوں میں تمام تجارتی سرگرمیاں اور اجتماعات پر پابندی ہو گی۔ لاک ڈاون کے علاقوں میں صرف ادویات، جنرل سٹور، گوشت,سبزی,فروٹ,تندور اور دیگر اشیائے خور د و نوش کی دکانیں کھلے رہیں نگے۔ لاک ڈاون کے علاقوں میں واقع مساجد میں صرف پانچ افراد کی باجماعت نماز کی اجازت ہو گی۔لاک ڈاون کے علاقوں میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی جبکہ متعلقہ علاقوں کے انتظامی افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ لاک ڈاون کو یقینی بنانے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹ لیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -