کورونا کی وجہ سے اموات 80 ہزار سے 25 لاکھ ہوسکتی ہے،رحمان ملک

  کورونا کی وجہ سے اموات 80 ہزار سے 25 لاکھ ہوسکتی ہے،رحمان ملک

  

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمان ملک نے پاکستانی عوام سے کورونا کیخلاف ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔ ایک بیان میں سینیٹر رحمان ملک نے کہا پہلے دن سے کہتا آرہا ہوں کہ اگر ایس اس پیز پر سختی سے عمل نہ کروایا گیا تو حالات کنٹرول سے باہر ہونگے۔امپیریل کالج لندن کے مطابق جنہوں نے میرے خدشات کی تائید کی ہے کہ کورونا کیوجہ سے اموات 80 ہزار سے 25 لاکھ ہوسکتی ہے۔میں قوم کو ناامید نہیں کررہا بلکہ اصل صورتحال بیان کررہا ہوں کہ کورونا کیوجہ سے اموات میں آئے روز اضافہ ہوگا۔جون، جولائی اور اگست پاکستان میں کورونا وائرس کیسز و اموات میں شدت سے اضافہ ہوگا۔ عوام سے اپیل ہے کہ گھروں میں رہے اور غیر ضروری نقل و حرکت سے اجتناب کرے،اب صوبے اور وفاق محدود علاقوں میں لاک ڈاؤن کروا رہے ہیں جو ناکافی ہے۔حکومت فوری طور پر دس ملین وینٹی لیٹرز درآمد کرے اور ہسپتالوں کو سہولیات سے لیس کرے۔حکومت سکول، کالج و یونیورسٹیوں کے بلڈنگ کو کورونا کے مریضوں کیلئے وراڈز میں تبدیل کرے۔کورونا کی شدت امریکہ و دوسرے ممالک سے پاکستان میں سخت ہوگی، چین کی مدد طلب کیجائے۔

رحمان ملک

مزید :

پشاورصفحہ آخر -