بیٹنی قبائل کا امن کی بحالی میں کلیدی کردارہے،میجر جنرل اظہر عباس
ٹانک(نمائندہ خصوصی)آئی جی ایف سی ساؤتھ میجر جنرل اظہر عباسی نے کہا ہے کہ بیٹنی قبائل نے علاقہ میں امن و امان کی بحالی کے لیے پاک فوج کا ساتھ دیا ہے جنڈولہ کے بیٹنی قبائل نے ہمیشہ انتظامیہ اور سیکورٹی اداروں کے ساتھ تعاون کو یقینی بنایا ہے اور اپنے علاقہ میں امن کے لئے بے تحاشہ قربانیان دی ہیں جس کو پاک فوج قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے علاقہ میں امن قائم رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے کسی بھی علاقہ کی ترقی کے لیے وہاں کا امن بہت ہی اہمیت کا حامل ہو تا ہے جہاں امن ہوتا ہے وہاں ترقی اور خوشحالی آتی ہے جنڈولہ مارکیٹ کو نہایت کم وقت میی مکمل کر نا ایف سی ساوتھ اور علاقہ مشران کا بہت بڑا کارنامہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز جنڈولہ سب ڈویژن میں ایف سی ساوتھ کی زیرنگرانی 173 دوکانوں پر مشتمل کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی جنڈولہ مارکیٹ کی دوکانوں کی چابیاں مالکان کے حوالے کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا تقریب کے موقع پر کرونا ایس اوپیز کا مکمل طور پر خیال رکھا گیا تھاتقریب میں سیکٹر کما نڈر ساؤتھ بریگیڈر نیک نام بیگ،کمانڈنٹ خوشحال خٹک سکاوٹس مظہرحسین،کمانڈنگ آفیسر خٹک سکاوٹس لیفیٹنٹ کرنل قاسم علی،ڈپٹی کمشنر ٹانک کبیر خان آفریدی۔اے سی جنڈولہ سب ڈویژن کشمیر خان اور بیٹنی قبائل کے مشران سمیت علاقہ معززین نے شرکت کی اس موقع پر میجر جنرل اظہر عباسی کا کہنا تھا کہ ایف سی ساوتھ کی زیر نگرانی اور جنڈولہ قبائل کے بیٹنی مشران کی کوششوں سے ایک سال کی کم مدت میں جنڈولہ مارکیٹ کاقیام مکمل ہونا اور 173دوکانوں کی چابیاں مالکان کو حوالے کرنا ایک بہت بڑا اقدام ہے جو کہ علاقہ کی ترقی و خوشحالی کا باعث بنے گا انہوں نے کہا کہ الحمد اللہ علاقہ میں اب امن قائم ہو چکا ہے اس لیے اب ہم سب کو ملکر علاقہ کی ترقی وخوشحالی کے لیے کام کرنا ہو گا تاب ہمیں پیچھے جانے کی بجائے آگے کی طرف بڑھنا ہو گا انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھاجب ان علاقوں میں دہشت گردی نے پنجھے گاڑ لیے تھے ایف سی ساؤتھ اور پاک فوج کی قربانیوں سے علاقہ میں پائیدار امن قائم ہو چکا ہے جنڈولہ مارکیٹ کا قیام جنڈولہ کی عوام کا بہت بڑا مطالبہ تھا جس کو پورا کر دیا گیا ہے جنڈولہ کی مارکیٹ کے قیام سے یہاں کے لوگوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہو نگے اور یہاں کے شہری کاروبار کو اپنا ذریعہ معاش بنا کر اپنے بچوں کے لئے رزق حلال کما سکیں گے انہوں نے کہا کہ کڑی وام کے وہ خاندان جو 2009کے دوران دہشت گردی کا شکار ہوئے اور اپنے علاقوں کو چھوڑکر دیگر علاقوں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہوئے ان خاندانوں کے ساتھ ایف سی ساؤتھ کی جانب سے بھرپور تعاون کیا جائیگا تقریب کے اختتام پر ایف سی ساؤتھ کی جانب سے پہلے فیز میں کڑی وام کے 28خاندانوں میں نقد امدادی رقم تقسیم کی گئی جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مذکورہ خاندانوں میں راشن اور ٹینٹس تقسیم کئے گئے دیگر فیز میں مذید خاندانوں میں نقد امداد تقسیم کی جائیگی جنڈولہ مارکیٹ کے قیام پر علاقہ معززین نے میجر جنرل اظہر عباسی،سیکٹر کمانڈر ساؤتھ بریگیڈئیر نیک نام،ڈپٹی کمشنر کبیر آفریدی سمیت ایف سی اور ضلعی انتظامیہ کے دیگر افسران کا شکریہ ادا کیا اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اٹھائے جانیوالے مذکورہ اقدام کا سراہا۔