ٹانک،جنوبی وزیر ستان کے پولیٹیکل محرر کئی ماہ سے سراپا احتجاج

ٹانک،جنوبی وزیر ستان کے پولیٹیکل محرر کئی ماہ سے سراپا احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ٹانک(نمائندہ خصوصی)جنوبی وزیرستان پچاسی پولیٹیکل محرر گذشتہ کئی ماہ سے سراپا احتجاج پی پی پی مرکزی رہنما فیصل کریم خان کنڈی نے پولیٹیکل کمپاؤنڈ میں پولیٹیکل محرر ایسوسی ایشن کے احتجاجی کیمپ میں شرکت کرکے ان سے اظہار یکجہتی کیا، تفصیلات کے مطابق آج بروز بدھ پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری خیبر پختونخواہ فیصل کریم خان کنڈی نے پولیٹیکل انتظامیہ جنوبی وزیرستان کے پچاسی اے ڈی ایف ملازمین کے احتجاجی کیمپ میں اظہار یکجہتی کیلئے شرکت کی، اس موقع پر فیصل کنڈی نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پچاسی پولیٹیکل محرورں کو فی الفور مستقل کیاجائے کیونکہ ان پولیٹیکل محرروں نے گزشتہ آپریشنوں کے دوران انتہائی خطرناک حالات میں اپنی زمداریاں نبھائی ہیں اور ان کو بے یار و مدد گار نہیں چھوڑنا چاہیئے اس موقع پر محرر یونین کے رہنما اصغرخان، میرخاتم وزیر،آصف خان و دیگر نے کہاکہ اجمل وزیر مشیر اطلاعات خیبر پختون خواہ نے ہمارے ساتھ نوکریاں مستقبل کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن تاحال ہمارے ساتھ وعدہ ایفا نہیں ہوا لہذا ہمارے قانونی اور جائز مطالبات تسلیم کریں تاکہ ہمارے ساتھ ہونے والی ناانصافی کا خاتمہ ہوسکے۔