پبی،ڈی پی او کیپٹن ریٹائرڈ نجم الحسنین لیاقت کا پولیس لائن کا دورہ

پبی،ڈی پی او کیپٹن ریٹائرڈ نجم الحسنین لیاقت کا پولیس لائن کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پبی (نما ئندہ پاکستان) ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن (R)نجم الحسنین لیاقت کا پولیس لائن کوت کا تفصلی کا دورہ۔ ہتھیاروں اور سازوسامان کا انسپیکشن اور تھانہ جلوزئی،اکبرپورہ اور نظامپور کا دورہ۔اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر پشم گل خان بھی اْنکے ہمراہ تھے۔حق نواز خان انچارج کوت نے اسلحہ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اسلحہ کی سٹاک پر موجودگی اور جوانوں پر تقسیم کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نیجوانوں کو اسلحہ ہمیشہ صاف،صیح حالت میں دیا جانے اور کسی ناخوشگوار واقع ہونے کی صورت میں جوانوں کو اسلحے کے وصولی میں آسانی فراہم کرنے کے بارے میں ہدایات جاری کئے۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نیکوت اور اسلحہ کی اچھی حفاظت،صفائی اور ریکارڈ مرتب کرنے پر کوت عملے کو نقد انعام سے نوازا۔ایسی طرح ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (R)نجم الحسنین لیاقت کا تھانہ جلوزئی،اکبرپورہ اور نظامپور کا دورہ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے تھانہ جات کے جملہ ریکارڈ کی تفصیلی جانچ پڑتال کی۔ممتاز HCمحرر تھانہ نظام پور کو ریکارڈ کی تکمیل پر نقد انعام علاقوں میں گشت بڑھانے اور ناکہ بندیاں کرکے جرائم کی شرح میں کمی لانے کے احکامات جاری کئے اور کہا کہ تھانہ میں آنے والے سائلین کیساتھ خوش اخلاقی اور نرمی سے پیش آئیں۔بچوں بوڑھوں اور خواتین کے حقوق کا خصوصی خیال کیا جائے۔