باجوڑ،ای پی آئی ملازمین کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

باجوڑ،ای پی آئی ملازمین کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

  

باجوڑ (نمائندہ پاکستان) باجوڑ میں گاوی (ای پی آئی)ملازمین کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ۔ڈی ایچ کیو ہسپتال خار باجوڑ میں گاوی ملازمین نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہر بار ہماری تنخواہیں احتجاج کے بعد ملتی ہیں، ہمیں کنٹریکٹ پالیسی 2002کے تحت 2004اور2006میں بھرتی ہوئے اور ابھی تک ریگولرایزیشن سے محروم ہیں۔ جبکہ ہمارے پنجاب، سندھ، آزادکشمیر اور خیبرپختونخوا میں بھرتی شدہ تمام ملازمین ریگولر ہوچکے ہیں۔ 2002تک ریگولر تنخواہیں دی گئی اور اس کے بعدFax pay میں تبدیل کیاگیا۔ 2004میں عدالت نے بھی ہماری حق میں فیصلہ دیا لیکن ڈاریکٹریٹ ضم اضلاع اس پر عمل نہیں کررہا۔سروس سٹرکچر منظور ہونے کے بعد تمام ملازمین کو (BPS-9)سے (BPS-12)دیا گیا۔ لیکن ہم ابھی تک اس سے محروم ہیں۔ تمام ہیلتھ ملازمین کے لئے پروفیشنل الاؤنس منظور ہوا لیکن ہمیں ابھی تک اس سے بھی محروم رکھا گیاہے۔خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ نے اگلے بجٹ میں تمام محکمہ صحت اور تعلیم کے کنٹریکٹ ملازمین بشمول ضم شدہ اضلاع ریگولر کریں گے، لیکن ڈائریکٹریٹ والے کہتے ہیں کہ آپ اس میں شامل نہیں ہیں۔ 9 جون 2020 کو عدالت نے تیسری دفعہ ہمارے حق میں فیصلہ کیا تھا، لیکن تاحال ہمیں ریگولر نہیں کیاگیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -