شیر گڑھ،بدقماش عناصر کیخلاف آپریشن،10 گرفتار،اسلحہ ومنشیات برآمد

شیر گڑھ،بدقماش عناصر کیخلاف آپریشن،10 گرفتار،اسلحہ ومنشیات برآمد

  

شیرگڑھ (نامہ نگار) تخت بھائی لوندخوڑ اورمردان پولیس کا جرائم پیشہ عناصر، مجرمان اشتہاریوں اور منشیات کے خلاف کامیاب کارروائیاں جاری اقدام قتل و دیگر سنگین جرائم کے مرتکب 07ملزمان سمیت 03 منشیات فروش گرفتار، منشیات، اسلحہ و بارودی مواد برآمدتفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ ڈاکٹر زاہد اللہ کا سماجی و معاشرتی جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف جاری کردہ احکامات کے پیش نظر سرکل ایس ڈی پی اوز کی نگرانی اور ایس ایچ اوز کی قیادت میں تھانہ گڑھی کپورہ پولیس نے ملزمان محمد ضحاک سکنہ شکر تنگی اور امجد خان سکنہ جمال گڑھی کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بارودی مواد 36کلوگرام ڈائنامائٹ، 300ڈیٹونیٹراور 600عدد سیفٹی فیوز برآمد ہوکر ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی،اسی طرح تھانہ پار ہوتی، تھانہ لوند خوڑ اور تھانہ خرکی پولیس نے اقدام قتل و دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب 05 مجرمان اشتہاری رحمانی سید، وزیر محمد ساکنان خرکی، اعزاز سکنہ لوند خوڑ، سلیم اور اکرام ساکنا ن موسم کورونہ پار ہوتی کو گرفتار کر کے 03عدد پستول معہ کارتوس برآمد ہوکر پابند سلاسل کیا گیاجبکہ منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران تھانہ سٹی اور تھانہ لوند خوڑ پولیس نے 03 منشیات فروش مقصود، زاہد اللہ عرف جرمن ساکنان بغدادہ اور ابراہیم سکنہ تخت بھائی کو گرفتارکر کے ان کے قبضے سے مجموعی طور پر 2935گرام چرس، 84گرام آئس اور ایک عدد پستول معہ کارتوس برآمد ہوکر ان کے خلاف مروجہ ایکٹس کے تحت مقدمات درج کئے گئے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -