اسلحہ و ایمونیشن سمگل کرنے کی کوشش ناکام،2 گرفتار،اسلحہ برآمد

اسلحہ و ایمونیشن سمگل کرنے کی کوشش ناکام،2 گرفتار،اسلحہ برآمد

  

پشاور(کرائم رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران اسلحہ و ایمونیشن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان گاڑی کے ذریعے غیر قانونی اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے جن کے قبضے سے ایک عدد کلاشنکوف، تین عدد رائفل، دور بین اور سینکڑوں عدد مختلف بور کے کارتوس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے فصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈی ایس پی گلبہار سجاد حسین کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ پھندو دیار خان نے رنگ روڈ جمیل چوک ناکہ بندی کے دوران خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ ایمونیشن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، ملزمان سیف الرحمن ولد محمد یوسف اور محمد ظاہر ولد طواف خان کا تعلق متنی شیرکیرا سے ہے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران اسلحہ سمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضے سے ایک عدد کلا شنکوف، تین عدد رائفل، دور بین اور سینکڑوں عدد مختلف بور کے کارتوس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہ

مزید :

پشاورصفحہ آخر -