معاون خصوصی برائے صنعت عبدالکریم کے زیر صدارت اجلاس

معاون خصوصی برائے صنعت عبدالکریم کے زیر صدارت اجلاس

  

پشاور(سٹی رپورٹر)وزیراعلی کے معاون خصوصی برائے صنعت وتجارت عبدالکریم خان کی زیرصدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں خیبرپختونخوابورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈٹریڈکی کارکردگی کاجائزہ لیاگیا اس موقع پر چیف ایگزیکٹیوافیسر سرمایہ کاری بورڈ حسان دادبٹ نے معاون خصوصی عبدالکریم خان کو ادارے کی آٹھ ماہ کی کارکردگی اورآئندہ سال کیلئے حکمت عملی سے متعلق آگاہ کیاسی ای او نے عبدالکریم خان کو کے پی بی اوآئی ٹی کی جانب سے صوبے میں سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنے کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات اور کامیابیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ بھی دی جن میں جنوری 2020کے دوران خیبرپختونخواسپیشل اکنامک زون اتھارٹی کیطرف سے سرمایہ کاری بورڈ کومنتقل ہونیوالے تکمیل شدہ ٹاسک بھی شامل تھے۔اجلاس میں سی ای او نے صوبے کے مختلف شعبوں میں جاری اور مستقبل میں سرمایہ کاری کے منصوبے پیش کیے ان منصوبوں میں انڈسٹریز، ہاو سنگ اینڈ انفراسٹرکچر، آبپاشی، سیاحت، میڈیکل ہیلتھ کیئر، مائنز اور منرلز، زراعت اور لائیو اسٹاک، آئی ٹی اور انرجی اینڈ پاور شامل ہیں۔معاون خصوصی برائے صنعت وتجارت عبدالکریم خان نے سرمایہ کاری بورڈ کے ذریعہ لئے جانے والے اقدامات کی تعریف کی اور کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ نئے ضم شدہ اضلاع سمیت صوبے کو معاشی خوشحالی کی طرف لے جانے کیلئے مزید کوششیں کی جانی چاہئے تاکہ یہاں سرمایہ کاری کیلئے بہترماحول پیداکیاجاسکے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -