ہنگو،محکمہ فوڈ کا مختلف بازاروں کا دورہ،متعدد دکاندار جرمانہ

ہنگو،محکمہ فوڈ کا مختلف بازاروں کا دورہ،متعدد دکاندار جرمانہ

  

ہنگو (بیورورپورٹ)ضلع اورکزئی کے مختلف بازاروں میں محکمہ فوڈ نے جعلی مشروبات ذائد المیعاد ادویات اور دیگر مختلف اشیاء چیک کئے مختلف دکانداروں کو ہزاروں روپے جرمانہ کیا تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ضلع اورکزئی واصل خان خٹک کے خصوصی ہدایت پر محکمہ فوڈ نے فاٹا انضمام کے بعد پہلی بار ضلع اورکزئی کے مختلف بازاروں اپر سب ڈویثر ن او لوئر سب ڈویثرن کے بازاروں میں اشیائے خورد نوش مشروبات اور ادویات چیک کئے جعلی مشروبات ذائد المیعاد اشیاء رکھنے پر درجنوں دکانداروں کو ہزاروں روپے جرمانہ کیا گیا ڈی سے واصل خان نے کہا کہ ضلع اورکزئی کے تمام بازاروں میں جعلی مشروبات ذائد المیعاد اشیاء کے خرید و فروخت کو برداشت نہیں کیا جائے گا کیونکہ یہ انسانی جانوں سے کھیلنے کے مترادف ہے کسی کو انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -